(24 نیوز)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کردی ۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہو گئی ،حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں ،رپورٹ کے مطابق فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ میں ان کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی ،ویڈیوز اور آڈیو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی طرف سے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟متوقع تاریخ سامنے آ گئی