(ویب ڈیسک) بھارت کی سینئر ترین اداکارہ ’’سلوچنا لتکر ‘‘ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کی بیٹی کا کہنا ہےکہ ان کی والدہ کو اچانک سانس میں دشواری کا مسئلہ پیش آیا ، ہسپتال منتقلی پر انہیں آئی سی یو میں شفٹ کر کے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، بالی وڈ کے بہت سے اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کیا، انہیں 1999 میں پدما شری اور پھر 2009 میں مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاﺅس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت
بھارتی میڈیا کے مطابق شری 420، ناگن، اب دلی دور نہیں اور مسٹر اینڈ مسز سمیت سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سلوچنا لتکر نے ہسپتال میں اتوار کے روز دم توڑ ا۔