(24 نیوز) آئندہ وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 70 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کا امکان ہے ، جس سے استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہو جائیں گی ۔
رپورٹ کے مطابق 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے، 1800 سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔
خیال رہے کہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں 10جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے پیش نظر بجٹ اجلاس کی تاریخ میں تاخیر کی گئی ہے ،قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج