کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہو گی یا سستی ؟درخواست پر سماعت 12 جون کو ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)کےالیکڑک نےاپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی عبوری درخواست نیپرا میں دائرکردی ، جسے سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکڑک نے3 زاویوں پر مشتمل ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی استدعا کی ہے ، کےالیکڑک نےایک زاویے کے تحت بجلی کی قیمت میں 44 پیسے اضافہ مانگا ہے،کے الیکڑک نے2 زاویوں کےتحت 1.18 روپے اور 74 پیسے کمی بھی مانگی ہے ،کے الیکڑک نے 3 میں سےکسی ایک منظر نامے کی منظوری کی درخواست کی ہے، نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 12 جون کو سماعت کی جائے گی ،نیپرا سماعت کے بعد کے الیکٹرک کی عبوری درخواست پر فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے بھائی کو محل سے نکلنے کا حکم دے دیا