بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Jun 04, 2024 | 00:51:AM
 بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ہاں بیٹی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون کی اہلیہ نتاشا نے ممبئی کے مقامی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا،میڈیا سے گفتگو میں اداکار کے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے پوتی کی پیدائش کی تصدیق کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا،زچہ و بچہ کی طبیعت سے متعلق میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا، خیال رہے کہ ورون دھون نے 2021 میں اپنی قریبی دوست نتاشا سے شادی کی تھی۔