کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

Jun 04, 2024 | 09:17:AM
کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

عوام نے واقعے میں ملوث دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، تشدد کرکے پولیس کے حوالے کیا، تاہم ایک ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا،اہل خانہ کے مطابق عبد الباسط چپلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا، عبدالباسط نے ڈاکوؤں کو پیسے، موبائل فون دے دیئے پھر بھی اس کو گولی مار دی، جو ڈاکو پکڑے گئے ہیں وہ عبدالباسط کے قتل میں ملوث نہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، پولیس کا موقف ہے کہ عینی شاہدین نےشناخت کیا ہے کہ زخمی ڈاکو ہی نوجوان کو گولی مار کر فرار ہوئے تھے۔