اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم

Jun 04, 2024 | 09:43:AM

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست  منظور کرلی اور دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا،چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے کے آپریشن کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا،اب فیصلہ جاری کرتے ہوئےپی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں:سنی اتحاد کونسل کو نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

یاد رہے کہ 27 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔

مزیدخبریں