مغربی ہوائیں تیز،بادل جم کر برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کردی،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کاامکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سمیت جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے,محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، اس سسٹم کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم رہے گا، ان اضلاع میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے،ملک کے بعض میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے،بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ خیبر پختونخواکے بعض بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال،جہلم،گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اورلاہور میں بارش کاامکان ہے۔
قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ، گجرات،خوشاب، سرگودھا، میانوالی میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے،کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کرم، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی بعض مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 20 سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
کراچی میں گرمی کا راج برقرار ہے،آج بھی ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں،کراچی میں اگلے 2 روز تک گرمی کی شدد میں کمی رہے گی، آئندہ 20 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔