حیدرآباد: گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی جاں بحق

Jun 04, 2024 | 10:09:AM
حیدرآباد: گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران خان)حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کراچی کے سول برنس وارڈ میں دم توڑ گئے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ عمیر اور 14 سالہ عباس کے نام سے ہوئی،جبکہ سول ہسپتال برنس ورڈ میں7 زخمی زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز بھی 3 زخمی سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات

واضح رہے کہ چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے جس سے جانی نقصان ہوا۔