کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا آغاز کردیا گیا ہے: مریم نواز

Jun 04, 2024 | 10:57:AM

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  اپنے بیان میں کہا کہ کسانوں کوسالانہ 300 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا،کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر اشیاء خرید سکے گا، 5 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے،ہماری کوشش ہے کہ کسانوں کو مسائل سے باہر نکالیں۔
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں