عمران خان کی آزادی کی راہیں ہموار،مزید کتنی دیر جیل میں رہیں گے؟

Jun 04, 2024 | 11:00:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ  بڑے سے بڑا فیصلہ دے رہی ہے ۔پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی تھی۔ اور اب سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا معطل کردی ہے۔یقینی طور پر یہ فیصلہ تحریک انصاف کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے۔عدالت کے باہر پی ٹی آئی نے جشن منایا نعرے بازی کی،پی ٹی آئی رہنماؤں نے اِس فیصلے پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے فیصلے پر کیا رد عمل دیا ہے آئیے آپ کو سناتے ہیں۔
پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ یہ وہی کیس ہے جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم اُس وقت کیس میں جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوا تھا، جس پر خصوصی عدالت نے کہا تھا کہ استغاثہ کے پاس جرم ثابت کرنے کیلئے ٹھوس ثبوت موجود تھے۔لیکن اب وہ ثبوت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اِس کیس میں بری ہونے سے کیوں نہیں روک سکے۔سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کےحکم کا فیصلہ آنے پر پنجاب اسمبلی میں نعرے لگائے گئے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن رانا شہباز نے ہاتھ ہوا میں لہرا کرخوشی کا اظہار کیا، پی ٹی آئی ارکان نے فیصلہ سن کر ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔یہ وہ کیس ہے جس میں حکومت بہت بڑی بڑی بھڑکیں مارا کرتی تھی ۔حکومت نے اِس پر پورا بیانیہ بنایا ۔آئیے اُس کی ایک جھلک آپ کو دکھاتے ہیں لیکن صرف بیانیہ بنانا ہی کافی نہیں بلکہ اِس کیس کو پراسکیوشن کےذریعے ثابت کرنا بھی ضروری تھا۔اب حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ پر سہولت کاری کا الزام لگائے گی؟ٹھیک ہے سیاسی پوائنٹ ا سکورنگ ضرور کرے ۔لیکن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے ساتھ جرم کو ثابت کرنا بھی ضروری ہے ۔میں آپ کو بتاتا چلوں سائفر کا معاملہ پہلی بار 27 مارچ 2022 کو اُس وقت کے سابق وزیراعظم نے ایک جلسے میں عوامی سطح پر اُٹھایا تھا، جلسے کے دوران بانی پی ٹی آئی نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: