صوابی: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ,2افراد جاں بحق, 6 زخمی

Jun 04, 2024 | 11:24:AM
صوابی: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ,2افراد جاں بحق, 6 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوارالحق )صوابی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقہ ترکوں میں پہاڑی درنگ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، دونوں گروپوں  کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  ایک فریق سے دو جاں بحق اور تین زخمی جبکہ دوسرے فریق سے تین افراد زخمی ہوئے ،لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ کی آمد آمد، انتظامات اور پابندیوں سے متعلق ہدایات جاری

پولیس کے مطابق جاں بحق بھائیوں کی شناخت بخت شیر اور کرنل شیر کے ناموں سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں میں بخت سید, اقبال سید, عالم شیر, نقاب, جہاد اور اسحاق شامل ہیں۔
پولیس نے  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔