الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کیخلاف کیس، جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرلی

Jun 04, 2024 | 11:40:AM
الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کیخلاف کیس، جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)الیکشن ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ جج مقرر کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست کی سماعت پر جسٹس شاہد کریم اظہر نے  معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ جج مقرر کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے  ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی،جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ  میں پہلے ہی الیکشن ٹریبونل کیس پر فیصلہ دے چکا ہوں ، مناسب نہیں کہ میں یہ کیس سنوں۔

درخواست میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا،درخواست میں وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ مخالف بیان ، ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی

درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ  آپ یہ پٹیشن متعلقہ بینچ جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں بھجوا دیں،آپ یا یہ درخواست چیف جسٹس کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لئے بھجوا دیں،جس کے بعد عدالت نے درخواست متعلقہ بینچ کے روبرو پیش کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔