انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مستردکردی

Jun 04, 2024 | 12:13:PM
انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مستردکردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا،عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے  مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کی بازیابی کیلئے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔