علی ظفر نے چاہت فتح علی خان کی کامیابی "قبول" کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر نے چاہت فتح علی خان کی کامیابی "قبول کرلی"۔
گلوکار علی ظفر کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے، وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر میں کچھ ناقابل فراموش موسیقی اور فلمیں دی ہیں۔
ان کی گائیکی کےجداگانہ انداز نے انہیں ٹاپ گلوکاروں کی فہرست میں کھڑا کر دیا ہے, وہ پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں میں خوبصورت گانے تخلیق کر رہے ہیں اور مداح ان کے اس اقدام کو پسند کر رہے ہیں۔
اگر بات کی جائے چاہت فتح علی خان کی تو ان کا نیا گانا "بدو بدی" ہر جگہ ٹرینڈ کر رہا ہے,اور پوری دنیا اسے گا رہی ہے,وہ دنیا کو تفریح فراہم کرنے کے لئے نئی نئی چیزیں بناتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل نے مصنوعی ذہانت(AI) کے 10مفت کورسز پیش کر دیئے
علی ظفر کا تازہ ترین گانا ”بالو بتیاں“ جو لیجنڈری عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے اور اسے ایک ماہ میں 19 ملین ویوز مل چکے ہیں، جبکہ "بدو بدی"کو 28 ملین ویوز ملے ہیں۔
اس حوالے سے علی ظفر نے چاہت فتح علی خان کی بالادستی کو تسلیم کر لیا ہے، علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کی پوسٹ کو ری شیئر کیا ہے۔
اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ علی ظفر اور عطا اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے سرائیکی گانے ’بالو بتیاں‘ نے ایک ماہ میں 16 ملین ویوز حاصل کیے جبکہ چاہت فتح علی کے وائرل گانے’بدو بدی‘ نے ایک ماہ میں 19 ملین سے بھی زائد ویوز حاصل کئے۔
علی ظفر نے صارف کی اس پوسٹ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ سے اس وہم اور غرور میں مبتلا تھا کہ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔