ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا،ماہرین کرکٹ نے خبر دار کردیا

Jun 04, 2024 | 14:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پچ بہت سخت ہے،بھارت سے مقابلہ آسان نہیں ہوگا،سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ نیویارک کی جو پچ ہے ایسے میں پاکستان کیلئے کھیلنا مشکل ہوجائے گا۔

ورلڈ کپ ہنگامہ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو اس قسم کی پچوں کے معیار کو بہتر کرنا چاہئے،ایسی پچوں پر کسی کا بھی کھیلنا مشکل ہے۔

سابق قومی کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی وکٹ بنتی ہے پہلے میچ کروائے جاتے ہیں،جن پچوں پر میچز ہورہے ہیں ان پر ڈائیریکٹ ورلڈ کپ میچ کروائے جارہے ہیں۔آئی سی سی کو 8 سے 10 پہلے میچ کروانے چاہئیں تھے۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں