(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 3 ماہ کی بجائے 2 ماہ کے لئے ہوں گی، سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 15 جولائی سے ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اہم مقدمات کی سماعت جاری رہے گی، سپریم کورٹ ججز 2 ماہ کے بجائے ایک ماہ تعطیل پر جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کم کی ہیں، اس سے قبل پر سال موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے ستمبر تک ہوتی تھیں۔