اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک دفعہ پھر آگ بھڑک اٹھی 

Jun 04, 2024 | 15:35:PM
اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک دفعہ پھر آگ بھڑک اٹھی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک دفعہ پھر سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ سنیاڑی ڈیرہ کے اطراف میں لگی، آگ کے باعث جنگل کا بڑا حصہ متاثر ہو گیا، سینکڑوں پودے اور جنگلی حیات آگ کے باعث شدید متاثر ہو گئے، سی ڈی اے اہلکار اور ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریبونل کی تبدیلی کا کیس، الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اونچائی کے امدادی سامان کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مینوئل طریقے سے آگ پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات میں گزشتہ چند دنوں میں اضافہ ہوا ہے، آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کو بتایا جا رہا ہے لیکن آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔