عاطف اسلم کے کنسرٹ میں ویویک اوبرائے کا رقص، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کے پُرجوش رقص نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کے حامل عاطف اسلم کا شمار ان چند گلوکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے لائیو کنسرٹ میں لپ سنک کرنے کے بجائے خود گلوکاری کے جوہر دکھاتے ہیں۔
اتحاد ایرینا میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاطف اسلم اور پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین نے سب کو اپنی مسحور کن آواز کے سحر میں جکڑ لیا۔
جہاں اس کنسرٹ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں وہیں ان میں سے ایک میں ویویک اوبرائے کو دیکھا جاسکتا ہے۔دراصل عاطف اسلم کے کنسرٹ میں ویویک اوبرائے بھی پہنچے اور انہیں موسیقی کے متوالوں کے درمیان دیکھ کر عاطف نے انکی جانب اشارہ کیا اور ویویک سیٹ سے اٹھ کر اسٹیج کے قریب آگئے اور پُرجوش انداز میں رقص کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:لپس فلرز کے بعد کیوں سوجھ جاتے ہیں؟
دونوں فنکاروں کے درمیان اس شاندار بونڈنگ کو دیکھ کر مداح زور زور سے چیخنے لگے اور صبا قمر نے بھی سیٹ سے اٹھ کر تالیاں بجائیں۔
سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔