انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آنے سے امریکی ڈالر سستا ہو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 30 پیسے کا ہو گیا، گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 36 پیسے پر بند ھوا تھا،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 279.59 روپے کا ہوگیا ،یورو 1.35 روپے مہنگا ہوکر 303.50روپے پر آگیا ، برطانوی پاؤنڈ 1.99 روپے مہنگا ہوکر 356.57 روپے کا ہوگیا ،یو اے ای درہم 75.98 روپے پر برقرار رہا ،سعودی ریال 74.20 روپے پر برقرار رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا،100 انڈیکس 908 پوائنٹس کی کمی سے 75 ہزار کی نفسیاتی حدکھو بیٹھا ، 100 انڈیکس 1.2فیصد کمی سے 74ہزار 666 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا،آج کاروبار کے دوران 279 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان علی آغا ایکسائز پولیس کے ہتھے چڑھ گئے