(24 نیوز ) ہائے رے مہنگائی ، غریب کی بس ایک ہی دہائی، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر حکومت نے مزید بوجھ ڈال دیا، نیپرا نے جون ، جولائی اور اگست کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں تقریباً ایک روپے 90 پیسے اضافہ کیا ہے،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی اور اگست کے لئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی،نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کو شکست