غلطی سے کریمنل ریکارڈکا حصہ بننے والے افراد اس کو کیسے کلئیر کروائیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) اگر آپ غلطی سے کریمنل ریکارڈکے حصہ بن جائے تو اس کو ختم کرنے کیلئے کیا کرنا چاہئے؟
پنجاب پولیس کی ایس پی سی آر او لاہور ڈاکٹر عقیلہ نقوی نے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر کوئی شہری کریمنل ریکارڈکا حصہ بن جائے تو یہ اس کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے ، جب کھبی وہ کسی نوکری کیلئے ایپلائی کرے یا بیرون ملک جانے کا سوچے تو اس کا سارا ریکارڈ سامنے آجاتا ہے کہ اس کے اوپر یہ ایف آئی آر درج ہےاور اس جرم میں قانون کو درکار ہے،تو یہ اس شہری کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے، بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ کوئی شہری جرم کئے بغیر اس کریمنل ریکارڈ کا حصہ بن جاتا ہے اور یہ اس طرح ہوتا ہے کہ یہ ریکارڈ ہمارے آفس کا عملہ خود ٹائیپ کرتے ہیں تو ان سے اگر ایک ڈیجیٹ میں بھی غلطی ہو جائے تو اصل شہری کے بجائے غلط بندے کے شناختی کارڈ پر یہ ریکارڈ بن جاتا ہے۔
@24entertainmentofficial غلطی سے کریمنل ریکارڈ کا حصہ بننے والے افراد خود کو کیسے کلیئر کروائیں #24entertainment #foryou #fyp #whattowatch #tiktok #viral #infortainment #capcut #whotofollow #viralvideos #morningshow ♬ original sound - 24 Entertainment
غلطی سے بن جانے والے کریمنل ریکارڈ کو کلیئر کروانے کیلئے آپ سی آر او یا ڈی آئی جی آفس میں درخواست دے تو اس کو وہاں سے ڈیلٹ کرواتے ہیں جبکہ ہم وہاں انکوئری بھی کرتے ہیں کہ آیا یہ غلطی ہوئی ہے یا کسی اہلکار جان بوجھ کر کیا ہے اور اگر ایسا کرنے میں کسی اہلکار کو ملوث پایا جاتا ہے تو ضرور اس کو سزا م،ل جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی بیانیے کو ذلت آمیز شکست