وزارت خزانہ کا بینکوں پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیک کیش نہ کرنے کا حکم

Jun 04, 2024 | 20:21:PM
وزارت خزانہ کا بینکوں پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیک کیش نہ کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) وزارت خزانہ نے تمام ملکی بینکوں پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیک کیش نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے حکم کے بعد وزارت خزانہ نے بینکس حکام کو پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیک کیش کرنے سے روک دیا، وزارتِ خزانہ کے حکم پر پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران اور کنٹریکٹرز میں تشوش کی لہر دوڑ اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پڑھنے کے لئے کن چیزوں کا ہونا ضروری، کتنی رقم درکار؟

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بینک حکام نے وزارتِ خزانہ کو جواب دیا تھا کہ آج کے دن میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیک کیش کریں گے، کل سے پاک پی ڈبلیو ڈی کے چیکس کیش نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے کرپش اور سال ہا سال کی ناقص کارگردگی کے باعث پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔