’مریم کی دستک ‘ایپ کی لانچنگ تقریب، ایک لاکھ نوجوانوں کو نوکری ملنے کا امکان

Jun 04, 2024 | 20:44:PM
’مریم کی دستک ‘ایپ کی لانچنگ تقریب، ایک لاکھ نوجوانوں کو نوکری ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب  کی جانب سے سرکاری دفاتر  میں روز مرہ  کاموں کیلئے  آسانی فراہم کرنے کیلئے ’’مریم کی دستک ‘‘ایپ کی لانچنگ کر دی گئی ہے  ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ مریم کی دستک ایپ سے ایک لاکھ  تک نوکریاں دیں گے،لاہور میں  پنجاب حکومت کی عوام کو سرکاری دفاتر میں روزمرہ کاموں کے لئے آسانی فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ایپ " مریم کی دستک"  کی لانچنگ کے موقع پر   پنجاب کی وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف  نے کہا کہ   نوجوان ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں تو انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں۔

 مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سرکاری ایپ  "مریم دستک" کے ذریعے دس سروسز  فراہم کرنے کے بعد دیگر  330 سروسز  بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ستر ہزار نوکریاں نوجوانوں کو ملیں گی اور ایک ویری فکیشن کا نو سو روپے فی چکر ہوگا،مریم نواز نے آج پندرہ سو بچوں کے ساتھ مریم دستک ایپ کا آغاز کیا ۔  مریم نواز  شریف نے کہا کہ نوازشریف کے ویژن میں عوام کی خدمت کیلئے جو خواب دیکھا آج وہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔رمضان میں لوگوں کو دھکے پڑتے تھے جس سے مجھے تکلیف ہوتی تھی۔  اس بار ہم نے رمضان پیکج  گھروں تک پہنچایا۔ رمضان پیکج کا سامان لوگوں کا دروازہ کھٹکھٹا کر دیا ۔ تیس بلین روپے کا پیکج گھروں تک پہنچایا۔

مریم نواز شریف نے کلینک آن وہیلز پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  اس وقت 32 فیلڈ ہسپتال مختلف دیہاتوں میں کام کررہے ہیں۔  ان فیلڈ ہسپتالوں میں ایکسرے لیبارٹری ، گائناکالوجی اور ادویات بھی موجود ہیں۔  فیلڈ ہسپتال چھ ہزار  مریضوں کا روزانہ علاج کررہے ہیں۔ فیلڈ ہسپتال میں جو لوگ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے ان کےلیے لفٹرز لگوائے ہیں۔ 

بولان وین میں ڈاکٹر فارماسسٹ ای سی جی الٹراسائونڈ بھی محلوں گلیوں کےلئے مختص کردئیے ہیں۔  تیس سے چالیس ہزار لوگوں کا روزانہ کلینک اور بولان وین ہسپتال سے علاج ہو رہا ہے۔ ہیپاٹائٹس ،کارڈیالوجی ،کینسر کی ادویات دو لاکھ کی ادویات پنجاب حکومت گھر پر فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ