پشاور میں آندھی اور طوفان، درخت گرنے سے پولیس اہلکار جاں بحق

Jun 04, 2024 | 20:51:PM
پشاور میں آندھی اور طوفان، درخت گرنے سے پولیس اہلکار جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخواہ کے دارالخلافہ  پشاور  کے پولیس لائن میں آندھی اور طوفان کے باعث درخت گرنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
  تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن میں سخت آندھی اور طوفان سے درخت گرگیاجس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سیکورٹی آفس میں تعینات اہلکار فرمان اللہ ولد سیف اللہ سکنہ لنڈی ارباب شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طورپر علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

یہ پڑھیں:سلمان علی آغا ایکسائز پولیس کے ہتھے چڑھ گئے