ٹی 20 ورلڈکپ : سکاٹ لینڈاور انگلینڈ کا میچ منسوخ

بارش نے اپنا کھیل دکھا دیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

Jun 04, 2024 | 21:57:PM
ٹی 20 ورلڈکپ : سکاٹ لینڈاور انگلینڈ کا میچ منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈکپ میں گروپ بی کا سکاٹ لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ ایک ہی اننگ کے بعد منسوخ کیا گیا۔ 

 ٹی 20 ورلڈ کپ کا  چھٹا میچ   اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچایک اننگ کے اختتام کے بعد دوبارہ  بارش ہونےکے باعث منسوخ کیا گیا جس سے کے عوض  اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کو ایک ایک پوائینٹ مل گیا، برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی تاہم سکاٹ لینڈ کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہےتھا ، بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا لیکن اوورز کو 10 تک محدود کردیا گیا ، مقررہ 10 اوورز  میں سکاٹ لینڈ ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 90 رنز سکور کئے لیکن ڈی آر اس سسٹم کے تحت دوسری ٹیم کو 109 رنز کا تعاقب کرنا پڑے گا ، دفاعی چمپیئن کو  مقررہ 10 اوورز میں 109 رنز درکار ہیں جو کہ اوسطا تقریبا 11 رنز ایک اوور میں کرنے تھے، مائیکل جونز 45 اور جارج مونسی 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،انگلینڈ کو 109 رنز کا ہدف ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی خراب پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں ہونے کی اصل وجہ کیا ؟