(24نیوز)سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب ویڈیو بنانے پر سیکیورٹی گارڈ نے شہری کو گولی مار کر قتل کردیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ٹک ٹاکر موبائل مارکیٹ سے نکل رہا ہے، مارکیٹ سے نکلتے ہوئے ٹک ٹاکر ویڈیو بنا رہا ہے،ویڈیو بناتے وقت سیکورٹی گارڈ تیش میں آ کراور براہ راست فائرنگ کردی،سیکیورٹی گارڈ سامنے سے آیا ، سیکیورٹی گارڈ نے بڑے ہتھیار سے شہری کو سیدھا گولی مار دی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے شہری کے بلکل قریب آکر گولی ماری اور گولی مارنے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کھڑے ہوکر شہری کو تڑپتا دیکھتا رہا اس کے بعد دوسری شخص نے آکر لوگوں کو اکھٹا کیا ، جس کے بعد شہری کو ہسپتال لے جایا گیا تا ہم خون کی زیادہ بہاو اور ذخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے ٹک ٹاکر جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد