سوات میں بھتیجے نے اپنی پھوپھی کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوات میں بھتیجے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی ہی پھوپھی کو قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ مٹہ گوالیرئی میں پیش آیا جہاں بھتیجے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی پھوپھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مقتولہ کی نعش ضروری کارروائی کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری سیاسی جماعت جون کے آخر میں آئے گی، شاہد خاقان عباسی