حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی بند کرنے پر مشاورت شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر مشاورت شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے معاملے پر تجاویز طلب کرلی ہیں,ذرائع کے مطابق تمام تجاویز کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا، چھٹی ختم کرنے کا معاملہ عید الاضحیٰ کے بعد کابینہ میں زیر غور آئے گا,قوی امکان ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی جائے، اس حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ ہفتے کی تعطیل کی صورت میں بجلی سمیت دیگر امور میں کوئی بچت نہیں ہوئی اور اخراجات ویسے ہی ہیں البتہ اس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی انتخابات میں متعدد بالی ووڈ اداکار بھی کامیاب