(24نیوز)معروف اداکارہ نمرت کور پانچ سال بعد بھارتی فلموں میں اپنی واپسی کے لئے کافی پرجوش ہیں۔وہ فلم ’ دسویں‘ میں ابھیشیک بچن کے ساتھ اداکاری کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق لنچ باکس فیم نمرت کور پانچ سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔وہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی۔نمرت کور نے کہا ’’ابھی میں جوش ، گھبراہٹ اور فکر سے بے حال ہوں۔میں پانچ سال بعد ہندی فلم کے سیٹ میں واپس آنے پر بہت خوش ہوں ۔اب تک میں نے جو بھی فلمیں کی ہیں وہ ایسی تھی جس کی کہانی نئی تھی۔میں نے پہلے کبھی ایسا کام نہیں کیا ۔ایک ناظرین کے طور پر میں کچھ نیا دیکھنا چاہتی ہوں ، لہذا میں اپنے کام میں بھی یہی دھیان رکھتی ہوں ۔میں ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے اور اس پروجیکٹ پر شاندار وقت گزارنے کےلئے پرجوش ہوں۔
یاد رہے کہ اداکارہ نمرت کور سال 2016 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’ ایئر لفٹ‘ میں اداکار اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔اس کے بعد وہ بین الاقوامی اور گھریلو سیریز میں کام کررہی تھیں۔