کورونا سے مزید 64 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Mar 04, 2021 | 09:35:AM

(24نیوز)ملک میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں پھر اضافہ  ہونے لگا۔جان لیوا وائرس سےمزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 40 ہزار 473 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح اب تک اس وبا کی تشخیص کے لئے 90 لاکھ 97 ہزار 413 ٹیسٹس کئے جاچکے ۔ملک بھر میں مزید ایک ہزار519 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 435 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی۔ سندھ 2 لاکھ 58 ہزار904، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار191، اسلام آباد میں 44 ہزار921، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار76 تک پہنچ گئی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار480 افراد جان کی بازی ہار چکے  جبکہ سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار96، اسلام آباد میں 503 ، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 307 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 987 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے اس طرح ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 242 ہوگئی۔ 

مزیدخبریں