(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو 21 ماہ میں پاسپورٹ نہ مل سکا، آخر تنگ آ کر وہ پاسپورٹ کے اجرا میں مداخلت کے لئے عدالت جا پہنچیں۔ ان کا الزام ہے انہیں پاسپورٹ اجرا کرنے میں پولیس تصدیق فراہم کرنے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر غیر ضروری تاخیر کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں دائر عرضی میں محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میرے پاسپورٹ کی معیاد 31 مئی 2019کو ختم ہوئی جس کے پیش نظر میں نے ریجنل پاسپورٹ دفتر سری نگر میں اسکی تجدید کے لئے درخواست جمع کروائی تاہم مجھے ابھی تک پاسپورٹ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ضوابط کے مطابق مجھے ایک ماہ کے اندر اندر پاسپورٹ ملنا چاہئے تھا لیکن پاسپورٹ کی پولیس ویریفکیشن نہ ہونے کے باعث تجدید نہیں کی گئی۔