سرینگر : بھارتی فوجی افسر نے خودکشی کرلی

Mar 04, 2021 | 10:24:AM
سرینگر : بھارتی فوجی افسر نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24)بھارتی فوج میں جوانوں اور افسروں کی جانب سے خودکشی کے واقعات اکثر و بیشتر ہوتے رہتے ہیں، اسی طرح کا ایک اور واقعہ مقبوضہ کشمیر کےشہر سری نگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ  میں پیش آیا جہاں بدھ کو ایک فوجی افسر نےاپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے علاقے کھنموہ میں بدھ کو ایک فوجی افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو ہی نشانہ بنا کر خودکشی کرلی۔  گولی کی آواز سن کر کچھ فوجی جوان اس طرف دوڑے تو وہاں جوان کو خون میں لت پت دیکھا۔بتایا گیا ہے کہ اگرچہ فوجی افسر کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ خودکشی کرنیوالے فوجی افسر کی شناخت سدیپ بھگت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔