عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے بڑا فیصلہ، اجلاس ہفتے کو طلب

Mar 04, 2021 | 11:02:AM
عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے بڑا فیصلہ، اجلاس ہفتے کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کو شام 4 بجے طلب  کرلیا جس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے فیصلے  کئے گئے جس میں تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں گے۔چیف وہیپ عامر ڈوگر نے تمام ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا، تمام ارکان کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔‏وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا، قانونی ٹیم سے اعتماد کے ووٹ معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔