کورونا کا ڈر۔۔۔ کیا ٹوکیو اولمپک غیرملکی شائقین کے بغیر  ہونگے۔۔؟

Mar 04, 2021 | 11:24:AM

(24 نیوز) ٹوکیو اولمپک کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی ہوچکے تاہم اس بار یہ اولمپک مقابلےغیرملکی شائقین کے بغیر ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتوی ہوئے ٹوکیو اولمپک کا انعقاداس سال جولائی اور اگست میں ہوناہے۔ جاپانی حکومت غیرملکی شائقین کو اولمپک میں آنے سے روکنے پر غو ر وخوض کررہی ہے۔ ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ جاپانی حکومت کا خیال ہے کہ غیرملکی شائقین کورونا پھیلا سکتے ہیں۔ حالانکہ ابھی کافی جاپانی شہری  کورونا وائرس کے دور میں اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے خلاف ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ حکومت اس بات پر غو ر وخوض جاری رکھے گی کہ غیرملکی شائقین کو جاپان میں داخل ہونے کی منظوری دی جائے یا نہیں اور سٹالوں پر شائقین کی تعداد کتنی ہو۔ یہ رپورٹ ایسے وقت آئی ہے جب مقامی آرگنائزنگ کمیٹی آئی او سی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی، ٹوکیو اور قومی حکومتوں کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کرنے والی ہے۔ یہاں 18 جنوری سے 25 فروری کے درمیان ہوئے سروے میں کہاگیا ہے کہ 70 فیصد لوگوں کا کہناہے کہ وہ اولمپک کے خواہش مند ہیں جبکہ 58 فیصد چاہتے ہیں کہ کورونا کے خطرہ کے مدنظر اولمپک اس برس نہ ہوں۔ جاپان میں اب تک کورونا کے 431,250 کیسز ہوئے ہیں اور اس سے 7,931 اموات ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں