ہر جمہوریت پسند شرمندہ ، ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی:عثمان بزدار

Mar 04, 2021 | 11:30:AM
ہر جمہوریت پسند شرمندہ ، ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام آباد سینٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا، اس پر ہر جمہوریت پسند شرمندہ ہے، ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سر عام ووٹ کی تذلیل کی، پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا، گھناؤنا کھیل کھیل کر اخلاقی، سیاسی اور جمہوری روایات کو پامال کیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا ضمیروں کا سودا کرنے والوں نے ہر جمہوری اصول کو پاؤں تلے روندا، یہ عبدالحفیظ شیخ کی نہیں بلکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر سیاستدان کی ہار ہے، منڈیاں لگا کر الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے اپنے سینے پر بد ترین داغ سجایا، وزیراعظم کے سینٹ الیکشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے، عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان ایک جرات مند لیڈر کا دلیرانہ اقدام ہے۔