(24نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، اس کے باوجود وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سینٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مگر اسکے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کر کے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی وگرنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔