بھارت : کسانوں کا 6 مارچ کو ’راستہ روکو دن‘ منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنیوالے کسانوں نے 6 مارچ کو ’’راستہ روکو دن‘‘ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ 6 مارچ کو کنڈلی ۔ مانیسر ۔ پلول ایکسپریس وے 5 گھنٹوں کے لئے بند کردی جائے گی۔ اس دن کسانوں کا احتجاج 100 دن مکمل کرلے گا۔احتجاج کے حوالے سےمستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس کے بعد کسان نیتا بلویر سنگھ راجیوال نے کہا کہ 6 مارچ کو کسان اپنے احتجاج کا 100 واں دن منائیں گے اور اُس دن کے ایم پی ایکسپریس وے 5 گھنٹوں کے لئے بند کردی جائے گی۔ 11 بجے دن تا سہ پہر 4 بجے تک کے دوران سڑک بند کر دی جائے گی اور ٹول پلازہ والے ٹول ٹیکس بھی وصول نہیں کرپائیں گے۔ بھارت کے تمام شہروں میں 6 مارچ کو مکانوں اور دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔