سینٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا 2 ارکان اسمبلی کو نوٹس

Mar 04, 2021 | 12:16:PM

 (24نیوز)پی ٹی آئی نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو 7 روز میں جواب جمع کروانے کا کہا ہے۔خیال رہے کہ سینٹ الیکشن میں اسلم ابڑو اور شہریار شر نے سیف اللہ ابڑو کو ووٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل جب پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان سندھ اسمبلی آئے تو پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے اپنے باغی ساتھیوں پر دھاوا بول دیا تھا۔
 

مزیدخبریں