استعفا دو۔۔زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کا عمران خان سے مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک سے رابطہ کیا اورسینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارک باددی۔ تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ بھی کیااور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ظالم حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔سابق صدر سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے، اب اتحادیوں کی مشاورت سے چیئرمین سینٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے ارکان ہم سے رابطے میں ہیں اور وہ حکومت سے تنگ ہیں۔