آگرہ کے تاج محل میں بم۔۔۔۔۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ تاج محل میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 112 کو بم کی اطلاع ملی جس کے بعد ایمرجنسی میں تاج محل کے تمام گیٹ کو بند کر دیا گیا اور تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔ بم سکواڈ کی ٹیم فوری تاج محل احاطے میں پہنچ گئی اور اسکے احاطے کو خالی کروا دیا گیا۔ایس پی شیورام یادو نے کہا کہ کنٹرول روم کو فون کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ فوج میں بھرتی میں بہت سی غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے اسے فوج میں بھرتی نہیں کیا جاسکا۔ اس شخص نے مزید بتایا کہ تاج محل میں ایک بم رکھا گیا ہے جو جلد ہی پھٹ جائے گا۔ سی آئی ایس ایف نے اس کی اطلاع ملنے کے بعد تاج محل خالی کرا دیا تھا۔ ساتھ ہی تمام دروازے بھی بند کردیئے گئے تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف نے فون کرنے والے کی جگہ کا سراغ لگا لیا ہے۔ یہ کال فیروز آباد سے کی گئی تھی۔ ایس پی شیو رام یادو نے بتایا کہ فی الحال معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ تاج محل میں بم ملنے کی اطلاع ملنے پر وہاں پر موجود سیاحوں میں ہنگامہ مچ گیا۔ سبھی سیاحوں کو باہر نکال دیا گیا۔ احتیاط کے طور پر سکیورٹی بے حد سخت کر دی گئی ہے اور تاج محل میں انٹری بھی روک دی گئی ۔