(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے لیے صادق سنجرانی ہی امیدوار ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ 'قوم کو کل پتہ چل گیا کون کس طرف کھڑا تھا، اپوزیشن ایسی قوتوں کی نمائندگی کر رہی ہے جن کا ہمیشہ ووٹ خریدنےپر انحصار رہا ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'ہفتے کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے'۔