پی ڈی ایم کی تحریک آخری مرحلے میں داخل۔۔لانگ مارچ کو تاریخی بنائیں گے،احسن اقبال

Mar 04, 2021 | 17:00:PM
 پی ڈی ایم کی تحریک آخری مرحلے میں داخل۔۔لانگ مارچ کو تاریخی بنائیں گے،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، باقی قافلے 30 مارچ تک اسلام آباد پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تاریخی جدو جہد کر رہی ہے، آج مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن جیت رہی ہے، پنجاب سے نکل کر نوشہرہ کی سیٹ بھی جیت رہی ہے، آنے والے الیکشن میں آزاد کشمیر سے بھی مسلم لیگ ن جیتے گی۔
 احسن اقبال نے کہامسلم لیگ ن میں کسی قسم کی دھڑے بندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم نواز شریف کے سپاہی اور ایک خاندان کے رکن ہیں، ہم نے اپنے ذاتی اختلافات کو تنظیمی کام میں رکاوٹ نہیں بننے دینا، مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تعمیر کرنی ہے۔
انہوں نے کہا ا پنے قائد کو سرخرو کرنے کے لئے لانگ مارچ کو تاریخی بنائیں گے ۔ہر حلقے میں لانگ مارچ کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی، ہر حلقے سے پانچ سو افراد کا قافلہ آئے گا ، لوگ مکمل تیاری کے ساتھ آئیں، تمام ونگز لانگ مارچ میں شرکت کا پلان بنائیں ۔احسن اقبال نے کہا ہر ٹکٹ ہولڈر، ایم این اے ایم پی اے، اپنے حلقوں میں پانچ اجتماع کریں گے۔
 انہوں نے کہا 28 جولائی 2017 کو ہمارے قائد کو عدالتی فیصلے کے زریعے نااہل قرار دیا گیا چند لوگوں نے نواز شریف کو نااہل کرا کر سوچا مسلم لیگ ن دب جائے گی لیکن عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے کو عدالتی فیصلوں سے معزول نہیں کیا جا سکتا۔