سینٹ الیکشن کے بعد سرمایہ کار محتاط ،سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

Mar 04, 2021 | 17:31:PM

(24نیوز)سینٹ الیکشن میں اپ سیٹ کے بعد سرمایہ کار محتاط ،سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
تفصیلا ت کے مطا بق 100انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی شدید مندی ہوئی۔ 100 انڈیکس 1.92 فیصد کمی سے 45300 کی سطح برقرار نہ رہ سکی ۔21.22 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 143ارب ڈوب گئے ۔مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8265 ارب سے گھٹ کر 8122 ارب روپے رہ گئی۔

مزیدخبریں