اس حکومت کو اب کوئی نہیں بچاسکتا، ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا ہے،بلاول بھٹو زرداری

Mar 04, 2021 | 17:46:PM
 اس حکومت کو اب کوئی نہیں بچاسکتا، ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا ہے،بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو اب کوئی نہیں بچاسکتا، ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا چاہیے، اب ہم بتائیں گے عدم اعتماد کب ہوگا اور کہاں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ بنائیں گے، اب کٹھ پتلی تماشہ، ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔چیئرمین سینٹ کا الیکشن بھی مل کر لڑیں گے اور ان کو ٹف ٹائم دیں گے۔
 چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران ڈرپورک ہے، الیکشن سے ڈرتا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ سینٹ الیکشن ہار گئے تو اسمبلی توڑ دونگا،پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ اب فیصلے آپ نہیں لیں گے خان صاحب اب ہم بتائیں گے کہ عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا، جیسے ہی پی ڈی ایم ہمیں حکم دے گی ہم عدم اعتماد کریں گے۔
 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے سینٹ کا الیکشن سیاست اور تعلقات کی بنیاد پر لڑا، بہت سے لوگ ایسے ہیں جوووٹ دینا چاہتے تھے لیکن نہ دے سکے، حکومتی بینچوں پر جو بیٹھے ہیں ان کے دل ہمارے ساتھ ہیں، آپ کو آپ کے لوگوں نے ریجکٹ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان کو ایکسپوزکرتے رہیں گے، پی ڈی ایم کا جو متفقہ فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ آج عمران خان نے کہا کہ انہیں ایک ایک نام پتہ ہے،میں جانتا ہوں،خان صاحب کو نہیں پتہ، مجھے پتہ ہے کس نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیئے، مجھے پتہ ہے کس نے بغض حفیظ شیخ اور بغض عمران میں ووٹ دیئے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے تین سال سے عوام کا جینا حرام کردیا، آپ نے ہر پاکستانی کا خون چوسا ہے، ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے، ہم عوام کی آواز پارلیمان کے اندر پہنچائیں گے اور انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔