فی تو لہ سو نے کی قیمت میں پھر حیر ت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1713 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق تیزی سے گرنے والی قیمتوں کے اثرات صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آ با د کی ما رکیٹوں پر بھی پڑنے لگے، ملکی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 1900 روپے گر گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 200روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کی گراوٹ کے بعد 89335 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 10روپے اور 8.60 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1350 روپے اور 1157.40 روپے ہو گئی ہے۔