کورونا سے سندھ میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9689 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مزید 17 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق سید مرا د علی شا ہ کا کہنا تھا کہ 260 نئے کیسز سامنے آئے، ابتک کورونا کے 3054933 ٹیسٹ کیے گئے ، 259163 کیسز ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے مزید 294 مریض صحتیاب ہوگئے اور اب تک 248478 یعنی 96 فیصد کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد 4405 ہوگئی ہے۔ اس وقت 6280 مریض زیر علاج ہیں۔ متاثرہ 283 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔