(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ کل ایوان بالا کے نومنتخب ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے، ظہرانے میں پی ٹی آئی کے ناراض کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں مشیر اور معاونین خصوصی بھی شرکت کریں گے ۔پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار کو بھی مدعو کیا گیا۔
واضح رہے کہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسلم ابڑو اور شہریار نے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔