جان کو خطرہ ہے ، پسند کی شادی کرنیوالی سوہا بلوچ نے ویڈیو بیان جاری کردیا

Mar 04, 2021 | 18:46:PM
جان کو خطرہ ہے ، پسند کی شادی کرنیوالی سوہا بلوچ نے ویڈیو بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پسند کی شادی کرنیوالی سوہا بلوچ کا کہنا ہے کہ ارسلان انصاری سے شادی کی، اس ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔پولیس اور عدالت تحفظ فراہم کرے۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کی رہائشی سوہا بلوچ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرے گھر والے مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں،میری جان کو خطرہ ہے ،پولیس اور عدالت مجھے تحفظ فراہم کرے۔
لڑکی کی درخواست پر آج پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کرنا تھا۔لڑکی کی برادری والے بھی عدالت پہنچ گئے، لڑکی کے گھر والوں نے پو لیس سے کہا لڑکی ہمارے حوالے کرو ،پولیس کے انکار کے بعد بلوچ برادری اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوا۔جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔