وزیراعظم سینٹ شکست سے سبق سیکھیں،استعفا دیں۔متحدہ اپوزیشن۔ نئے انتخابات کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سینٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعدمتحدہ اپوزیشن نے ملک بھر میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم حکومت چوہوں کی طرح نہ کریں شیر بن کر استعفا دیں،حکومت کو گزشتہ روز کی شکست سے سبق حاصل کرنا چاہئے، وزیراعظم مہذب طریقے سے فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ۔
پاکستان کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل نیا الیکشن ہے۔حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد کا ےوسف رضا گےلانی کو ووٹ دےنا وزیراعظم پر عدم اعتماد ثابت کر تا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنماﺅں نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز کی شکست سے سبق حاصل کرنا چاہئے، وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی مہم خود چلائی، پاکستان کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل نیا الیکشن ہے، اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس اچانک ختم کر دیا، اسپیکر ڈائس سے ایسے بھاگے جیسے چور بھاگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود حکومتی امیدوار کی الیکشن مہم چلائی، وزیراعظم نے ہر رکن اسمبلی سے اربوں کی اسکیموں کے وعدے کیے، شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا اعتماد کا ووٹ لیں گے، عمران خان نیازی ہاو¿س کا اعتماد کھو چکے ہیں۔حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد نے حفیظ شیخ کے خلاف ووٹ دیا ہے جس سے ےہ ثابت ہو تا ہے کہ ایوان نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا۔ حکومت نے کہا اعتماد کا ووٹ لیں گے۔جعلی اعتماد کاووٹ لینے اوراسمبلی دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہوگیا، بات پاکستان کی عوام کی ہے ۔ماضی میں ہم کہہ رہے تھے وہ پی ٹی آئی کے حامی بھی کہہ رہے ہیں ۔عوام نے گزشتہ الیکشن مسترد کر دیا۔ نیب انکوائریاں بند نہ کرے خود بند ہو۔ہماری حکومت آئی تو نیب کو بند کر دیں گے۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت کو اسمبلی میں شکست فاش کی مثال نہیں ملتی، حکومت خفت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے، قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا، شکست کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، حکومت کو باعزت طریقے سے گھر چلے جانا چاہیئے، ۔پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، شکست کے بعد عمران خان کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں رہتا، ہمارا مطالبہ ہے وزیراعظم مستعفی ہوں، نئے انتخابات کرائے جائیں، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ حکومت ناکام ہوچکی۔شکست کے باوجود یہ جو حیلے بہانے کریں گے وہ سب فضول ہے۔ یہ شخص کہتا تھا دس افراد اٹھ کر کہیں گے کہ گو عمران گو تو جاو¿ں گا۔ اب اپ آئیں استعفیٰ دیں۔ قرار داد لانے کی کوئی بھی تاویل پیش کی تو پاکستان کے عوام اتنے سادہ نہیں۔وزرا کہتے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ لیں گے جن کو آئین کا ہی نہیں پتہ ہے ۔ انہوں نے کہا بات اسٹیبلشمنٹ کی نہیں پاکستان کے عوام کی ہے،یہ فتح پاکستان کے عوام کی ہے۔ ۔ انہوں نے کہا ان سلیکٹرز نے بھی عدم اعتماد ظاہر کر دیا ۔ملک میں بے برکتی ہے اور مہنگائی سب کے سامنے ہے، وزیراعظم مہذب طریقے سے فوری طور پر مستعفی ہوں۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کی رہنما کشور ناہید کا کہنا تھا کہ ایوان کا تقدس مجروح کیا جا رہا ہے،عد م اعتماد تو ان کے خلاف آچکا ہے ،اب وقت ضائع نہ کیاجائے، ایوان کو جمہوری لوگ ہی بہتر چلاسکتے۔